ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سی بی آئی کا جاٹ ریزرویشن تحریک پر تین مقدمات درج

سی بی آئی کا جاٹ ریزرویشن تحریک پر تین مقدمات درج

Thu, 13 Oct 2016 20:34:50  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی نے فروری میں روہتک میں ہوئی جاٹ ریزرویشن تحریک کے دوران تشدد اور آگ زنی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے آج تین معاملے درج کئے۔ ان میں ہریانہ کے وزیر خزانہ کیپٹن ابھیمنیو کا گھر جلائے جانے کے واقعہ سے متعلق معاملہ شامل ہے۔سی بی آئی کی ترجمان نے بتایا کہ ایجنسی نے ہریانہ حکومت کی درخواست کی بنیاد پر ان مقدمات کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لی ہے ۔ترجمان نے بتایا، الزامات میں حملہ، پولیس سنتری کے ہتھیاروں کو لوٹنا، اہل خانہ کے قتل کی کوشش اور ہریانہ حکومت میں وزیر خزانہ کی رہائش کو جلانا شامل ہے۔ایجنسی نے جو مقدمہ درج کیا ہے، ان میں 19 فروری کو ابھیمنیو کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر آگ زنی کرنے کا معاملہ شامل ہے جبکہ فسادیوں کی جانب سے بی ایس ایف اور ہریانہ پولیس کی کمپنی پر حملہ کرنے اور ان کے ہتھیار لوٹنے سے متعلق ہے۔ترجمان نے کہا کہ سپاہی جب روہتک میں دہلی بائی پاس پر قانون اور نظام کی ڈیوٹی پر تھے تو فسادیوں نے ان کے قتل کی مبینہ کوشش کی۔انہوں نے کہا، ان پُرتشدد حملوں میں بڑی تعداد میں لوگ مبینہ طور پر زخمی ہو گئے اور کچھ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ایسے بھی الزامات ہیں کہ کروڑوں روپے کی املاک کو پھونک دیا گیا اور پولیس اہلکاروں کے ہتھیاروں کو لوٹ لیاگیا۔ تحریک میں ہریانہ میں کچھ کمیونٹیز کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ان معاملات کو ہریانہ حکومت سے سی بی آئی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سال فروری میں جاٹوں کو او بی سی میں ریزرویشن دینے کی مانگ کو لے کر جو تحریک شروع ہوئی تھی اس کا سب سے زیادہ اثر روہتک میں ہوا۔ اس تحریک میں 30 سے زائد افراد کی جان گئی۔


Share: